عمران خان کا خود پر 143 مقدمات کا دعویٰ غلط ہے: ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد

عمران خان کا خود پر 143 مقدمات کا دعویٰ غلط ہے: ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا ہے کہ عمران خان کا 143 مقدمات کا دعویٰ غلط ہے ان پر صرف 47 مقدمات ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے  تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا عمران خان پر ابھی 86 مقدمات ہیں، یہ تعداد 100 سے اوپر جائے گی کیونکہ ابھی مزید کیسز کی تفصیلات سامنے آنی ہیں۔

اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن پر آرٹیکل سکس نہیں  بلکہ آرٹیکل چار اور پانچ لگ سکتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer