ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوتیلے باپ نے کمسن بچی پر بدترین تشدد کر کے اسے لہولہان کر دیا

 سوتیلے باپ نے کمسن بچی پر بدترین تشدد کر کے اسے لہولہان کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں سوتیلے باپ نے کمسن بچی پر بدترین تشدد کر کے اسے لہولہان کر دیا، تشدد سے بچی کا چہرہ،آنکھیں، سر اور بازوں میں شدید چوٹیں آئیں۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے سوتیلے والد ملزم خاور کو تھانہ ریس کورس پولیس ڈھوک سیداں بکرا منڈی سے گرفتار کرلیا ہے۔سی پی او راولپنڈی نے ایس پی پوٹھوہار سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی محکمہ داخلہ پنجاب کی مدعیت میں متاثرہ بچی کے سوتیلے والد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے،  واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer