ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں الیکشن کرانے سے انکار، حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہوگئی

پنجاب میں الیکشن کرانے سے انکار، حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہوگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آبادمیں  حکومت 30 اپریل کو پنجاب میں الیکشن کرانے سے انکار کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی استحکام چاہیے تو انتخابات ایک ساتھ کرانے ہوں گے ورنہ ملک میں بحرانی کیفیت رہے گی۔انہوں نے کہا یہ شرط تو نہیں ہے کہ خون کی ہولی کھیل کر ہی انتخابات میں جانا ہے، الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پانچ صفر سے پنجاب میں الیکشن آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ حکومت کا نہیں ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کبھی انتخابات سے بھاگی نہیں ہے، اگر ملک میں سیاسی استحکام چاہیے ہیں توانتخابات ایک ساتھ کرنے ہوں گے۔

Ansa Awais

Content Writer