ابھیشک بچن  نے جیل سے دسویں کا امتحان دینے کا اعلان کر دیا

ابھیشک بچن  نے جیل سے دسویں کا امتحان دینے کا اعلان کر دیا
کیپشن: Abhishak bachan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ابھیشک بچن کے جیل سے دسویں جماعت  کے امتحان دینے کے اعلان کو دنیا بھر کے ساتھ انکے والد ''بگ بی'' نے بھی بڑی دلچسپی سے سنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ابھیشک بچن کی فلم'' دسویں'' کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ا میتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک باپ کے لیے قابل فخر بات ہے کہ میرا بیٹا ابھیشیک بچن ایک کے بعد دوسری فلم میں بالکل مختلف کرداروں کی تصویر کشی سے سب کو حیران کر دیتا ہے۔
اس فلم میں ابھیشیک بچن گنگارام چودھری کا کردار نبھائیں گے جو جیل میں رہتے ہوئے دسویں جماعت کے امتحانات دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔
دسویں کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ مشہور اداکار ابھیشیک بچن کہہ رہے ہیں کہ میں جماعت دہم کے امتحان کی تیاری کر رہا ہوں اور پھر لائبریری کے ٹیبل پر کھڑے ہوکر ڈائیلاگ بولتے ہیں کہ وہ دسویں کا امتحان جیل سے دیں گے کیونکہ یہ ان کا تعلیمی حق ہے۔


فلم میں ابھیشیک کے علاوہ اداکارہ یامی گوتم اور نمرتا کور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جبکہ یہ فلم 7 اپریل کو سینما گھروں میں  نمائش کیلئےپیش کی جائے گی۔