کورونا کی نئی خطرناک قسم پاکستان میں داخل

کورونا کی نئی خطرناک قسم پاکستان میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان میں کوروناوائرس کی تیسری لہر نے نظام زندگی مفلوج کردیا، کاروباری مراکز ، تعلیمی ادارے بند چکے ہیں۔محکمہ صحت نے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ عالمگیر وبائی مرض کورونا کی نئی برطانوی قسم پاکستان میں داخل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے پر حکومت نے کاروباری سرگرمیاں،تعلیمی ادارے بند کردیے ہیں جس کی وجہ سے تاجربرادری کو مشکلات کاسامنا ہے،اب کورونا کے بارے اہم پیش گوئی سامنے آئی، پاکستان میں کورونا کی نئی قسم داخل ہوچکی ہے یہ نئی قسم خیبر پی کے میں آئی جس کی تصدیق  صوبائی محکمہ صحت نے کردی۔خیبر پی کے کےسیکرٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ کا کہناتھا کہ کورونا کی اس نئی برطانوی قسم کی مزید جانچ پڑتال کے لئے اس کے نمونے شہراقتدار میں بھیجے گئے ہیں۔

رپورٹ آنے پر 10 مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، پشاور، نوشہرہ اور مردان سمیت صوبے کے دیگر 9 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہوچکی ہے جبکہ ان علاقوں کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا،متاثرہ اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ جہاں کورونا کی شدت زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے،نویں تا بارہویں جماعت  کےامتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے۔7 اپریل کو دوبارہ این سی او سی کا اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا،وزیرتعلیم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ لاہور ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان ، فیصل آباد ، سرگودھا ، شیخوپورہ سمیت 8 اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ باقی اضلاع میں تعلیمی ادارے پرانے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer