بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، بالی وڈ کے کئی اداکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، اب تک بھارت میں کورونا  سے 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، کورونا وئرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 16 لاکھ ہزار سے تجاوز کر گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ  عامر خان کا   کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا اور وہ گھر میں رہ کر ہی کوویڈ 19 کی گائیڈ لائنز کو فالو کر رہے ہیں،انہوں نے اپنے اسٹاف کو بھی آرام کرنے، احتیاط برتنے اور کورونا ایس او پیز عمل کرنے کی ہدایت کردی۔ 

ترجمان کے مطابق اداکار عامر خان ٹام ہینکس کی فلم فوریسٹ گَمپ کے ریمیک پر کام کر رہے تھے، حال ہی میں عامر خان سے ملنے والے  افراداحتیاطی تدابیر کریں۔

واضح رہےکہ عامر خان نے 1973ء میں اپنے چچا ناصر حسین کی فلم یادوں کی بارات میں بطور چائلڈ سٹار کے پہلی مرتبہ پردہ سکرین پر نمودار ہوئے۔ گیارہ سال بعد فلم "ہولی" میں کام کیا مگر انہیں فلمی دنیا میں کامیابی اور پزیرائی ان کے چچا زاد بھائی منصور خان کی فلم قیامت سے قیامت تک سے ملی جو 1988ء میں جاری ہوئی۔ اس فلم میں انہیں بہترین ڈیبیو اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔

 90 کی دہائی میں ان کی کئی مشہور فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں راجا ہندوستانی، سرفروش، بازی اور عشق وغیرہ شامل تھیں، 2000ء کے بعد ان کی اداکاری میں ایک بہت بڑی تبدیلی واقع ہوئی، جب انہوں نے لگان فلم میں کام کیا، لگان فلم کو آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔

لگان کے بعد انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جن کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل ہوئی ان فلموں میں منگل پانڈے، تارے زمین پر، گجنی، تھری ایڈیٹس وغیرہ۔

Sughra Afzal

Content Writer