(سٹی 42) حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی، جس میں محکمہ تعلیم کے ساتھ محکمہ صحت کے وزراء اور مانیٹرنگ ٹیمیں شریک ہوئیں جبکہ کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
کانفرنس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں 8 اضلاع میں سکولوں کو مزید 10 اپریل تک بند رکھنے کی تجویز دی گئی جس کی وزیرتعلیم مراد راس نے مخالفت کی، این سی او سی کے تحت ہونے والی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی اداروں کو مزید 11 اپریل تک بند رکھنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیر تعلیم مراد راس نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تعلیمی ادارے مزید 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ، وزیرتعلیم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ لاہور ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان ، فیصل آباد ، سرگودھا ، شیخوپورہ سمیت 8 اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ باقی اضلاع میں تعلیمی ادارے پرانے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ANNOUNCEMENT:
All Public & Private schools of Lahore, Rawalpindi, Gujranwala, Gujrat, Multan, Faisalabad, Sialkot, Sargoda, Sheikhupura will remain closed till April 11th, 2021. The remaining Districts will be open on previous schedule.
— Murad Raas (@DrMuradPTI) March 24, 2021
واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں، پاکستان میں اب تک کورونا سے 13 ہزار 965افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ 6 لاکھ 37 ہزار 42 افراد قاتل وائرس کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔