لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ڈرائیوروں کو مہنگی پڑگئی

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ڈرائیوروں کو مہنگی پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جانب سےکیے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کی پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشوں کیخلاف کارروائی، 80 سے زائد رکشے، تین ویگنیں اور دو بسیں بند کردیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 80 سے زائد رکشے بند کیے گئے جبکہ ٹریفک سیکٹر لاری اڈا میں دو بسوں، تین ویگنوں کو بند کیا گیا اور اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی گئی۔

سی ٹی لاہور سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ انٹر سٹی اور بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد ہے، خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔ ٹرانسپورٹرز اور رکشہ مالکان حکومتی احکامات کی پاسداری کریں اور شہری خود کو اور دوسروں کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئےگھروں میں رہیں۔