لاک ڈائون ناکام،شہریوں نے پابندی ہوا میں اڑا دی

لاک ڈائون ناکام،شہریوں نے پابندی ہوا میں اڑا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس کے دنیا بھر میں حملے جاری ہیں، پاکستان میں اس وقت 887 مریض سامنے آئے ہیں،سب سے زیادہ سندھ میں لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں،سندھ میں 394،پنجاب میں 249،خیبر پی کے میں 38،بلوچستان میں 110،گلگت بلتستان میں 80، آزاد کشمیر میں ایک،اور اسلام آباد میں 15 کیس سامنے آئے ہیں۔


اس وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لاک ڈائون ہے،پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، شاپنگ مالز،سینما گھر ،سیاحتی مقامات بند ہیں،بین الاقوامی پروازیں بھی بند ہیں۔لیکن کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے حکومتی اقدامات، شہر بھر میں لاک  ڈائون بھی لاہور کے عوام کچھ نہ بگاڑ سکی ،جزوی لاک ڈاون، ڈبل سواری پر پابندی بھی شہریوں نے ہوا میں اڑا دی۔


 پنجاب حکومت کی جانب سے کیا جانے والا لاک ڈائون شہر میں کسی بھی جگہ نظر نہیں آیا ،ٹریفک  بھی کم نہ ہوسکی، اگرچہ شہر بھر میں مارکیٹیں ، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ احکامات پر بند رہے ،بیکری، سبزی ، میڈیکل سٹور ،ڈیری مصنوعات کی دکانیں کھلیں رہیں ، سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق رواں دواں رہی-

شہریوں نے ڈبل سواری پر پابندی کو بھی نظر انداز کردیا،سڑکوں پر کھلم کھلا ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی کی جاتی رہی- مختلف علاقوں میں شہری ٹولیوں کی صورت میں اکٹھے بھی نظر آئے، پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کے باوجود رکشے بھی سڑکوں پر نظر آئے-
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer