فلائٹ آپریشن آج بھی جاری ،کونسے ائیر پورٹس کھلے ہیں؟

فلائٹ آپریشن آج بھی جاری ،کونسے ائیر پورٹس کھلے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس کے دنیا بھر میں حملے جاری ہیں، پاکستان میں اس وقت 887 مریض سامنے آئے ہیں،سب سے زیادہ سندھ میں لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں،سندھ میں 394،پنجاب میں 249،خیبر پی کے میں 38،بلوچستان میں 110،گلگت بلتستان میں 80، آزاد کشمیر میں ایک،اور اسلام آباد میں 15 کیس سامنے آئے ہیں۔

اس وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لاک ڈائون ہے،پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے،شاپنگ مالز،سینما گھر ،سیاحتی مقامات بند ہیں،بین الاقوامی پروازیں بھی بند ہیں۔

ایسے میں قومی ائیرلائن  نے چھوٹے روٹس پر فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی آے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چھوٹے روٹس کی پروازوں میں کوئٹہ، گوادر، بہاولپور، رحیم یارخان اورملتان سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں بھی شامل ہیں، ان تمام پروازوں کا شیڈول تبدیل نہیں کیا گیا جب کہ کراچی اور سکھر کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 


نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ، اسلام آباد، گلگت ،گوادر، بہاولپور، رحیم یار خان اور  ملتان کے لیے چھوٹے اے ٹی آر جہاز استعمال ہوتے ہیں، اس لیے یہ تمام پروازیں شیڈول کے مطابق اپنے روٹس پر روانہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے بعد کراچی اور سکھر ائیرپورٹ آج سے مقامی پروازیں کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer