ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے اموات، تدفین کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں کے حوالے

کورونا سے اموات، تدفین کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئرمال (راﺅ دلشاد)چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 192 ممالک میں  پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کے 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے، وائر س سے ایک اور مریض جاں بحق، ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد چھ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 864 ہوگئی، سندھ میں 394، پنجاب میں 242، بلوچستان میں 110 مریض، خیبرپختونخوا میں 31، گلگت بلتستان میں 71، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر 11 نکاتی ہنگامی پلان جاری کردیا گیا، سیکرٹری بلدیات نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کومراسلہ موصول ہوگیا، کوروناوائرس سے اموات کی صورت میں تدفین کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں کو پورا کرنا ہوگی۔

سیکرٹری بلدیات احمد جاوید قاضی کے جاری کردہ مراسلہ کے متن کے مطابق ایمرجنسی پلاننگ اینڈ ریلیف کے ذریعے واٹر سپلائی، سیوریج اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ متحرک رہیں گے۔

مراسلے میں قرنطینہ سنٹرز اور ہسپتال کو جراثیم سے پاک رکھنے کیلئے بلدیاتی اداروں کومتحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریلوے اسٹیشن، لاری اڈا، پارک، سڑکیں اور کار پارکنگ ایریا پرجراثیم سپرے جاری رہنا چاہیے۔

سیکرٹری بلدیات نے کہاکہ کورونا سے بچنے کیلئے پوسٹرز اور بینرز کے ذریعے آگاہی مہم زیادہ چلائی جائے ،سینٹری ورکرز اور فیلڈ سٹاف کی حفاظت کےلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، رضاکارانہ خدمات کے حصو ل کیلئے رجسٹریشن کا عمل فوری شروع کر دیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer