معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
کیپشن: City42 - Fake Cold Drink Factory
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمران یونس) ہربنس پورہ میں معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، اہل علاقہ کی شکایت پر پولیس نے چھاپہ مار کر تمام سامان ضبط کرلیا۔

عامرٹاؤن ہربنس پورہ میں مختلف برانڈز کی جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری کا پتہ چلنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو شکایت کی،علاقوں مکینوں کے مطابق قیصر عباس نامی شخص گزشتہ چھ ماہ سے فیکٹری چلا رہا تھا، تشویش ہونے پر اہل علاقہ نے اکٹھے ہو کر فیکٹری کا دورہ کیا تو انکشاف ہوا کہ مالک گزشتہ چھ ماہ سے فیکٹری میں مشہور برانڈ کی جعلی بوتلیں تیار کر کے مارکیٹس میں فروخت کررہا تھا۔

علاقہ مکینوں نے موقع پر تھانہ ہربنس پورہ پولیس کو طلب کرلیا، فیکٹری مالک موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے فیکٹری میں موجود گیس سلنڈر، ہزاروں تیار بوتلیں، کیمیکل اور رنگ قبضہ میں لے لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer