گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی بیماری کا ڈرامہ بے نقاب

گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی بیماری کا ڈرامہ بے نقاب
کیپشن: City42 - Ahad Cheema
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) احد چیمہ کیس کے بارے میں تو آپ سب جانتے ہوں گے، جی وہی سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ جو آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم کرپشن سکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں۔ جنہوں نے کچھ روز قبل بیماری کا ڈرامہ رچایا تھا جو میڈیکل رپورٹ نے بے نقاب کردیا۔

  یہ خبر پڑھیں۔۔کرپشن کیس میں گرفتار احد چیمہ کو بڑا دھچکا، مشکلات مزید بڑھ گئیں

 نیب پنجاب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے میڈیکل چیک اپ کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ احتساب عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے موقف اختیار کیا کہ احد چیمہ بالکل صحت یاب ہیں، ان کا شیخ زید ہسپتال سے مکمل چیک اپ کرایا جا چکا ہے جہاں سے سب اچھے کی رپورٹ آئی ہے لہذٰا درخواست کو مسترد کردیا جائے اگر پھر بھی بھجوایا گیا تو اس کو داخل کر لیا جائے گا۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔عسکری الیون میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

عدالت سے استدعا ہے کہ پی آئی سی چیک اپ کرنے کے احکامات کو فوری روکا جائے۔ عدالت نے 29 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔رحمان ملک قانون کی گرفت میں آگئے

واضح رہے کہ احد چیمہ کو 21 فروری کو نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا، نیب نے احد چیمہ کے تمام بینک اکائونٹس بھی منجمد کر دیئے ہیں، احد چیمہ   کی الحرم سوسائٹی بنائی بھی پکڑی گئی۔