ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی اے کا نیٹ ورک اپ گریڈیشن ؛ انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا

پی ٹی اے کا نیٹ ورک اپ گریڈیشن ؛ انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ٹی اے کی جانب سے نیٹ ورک اپ گریڈیشن کا آغاز  کردیا گیا۔

 اعلامیہ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) عوام الناس کو مطلع کرتی ہے کہ پی ٹی اے کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل خدمات کے استحکام، بھروسا مندی، سیکیورٹی اور مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے 24 جون 2026ء شام 5:00 بجے سے 25 جون 2026ء صبح 6:00 بجے تک ایک اہم نیٹ ورک اپ گریڈیشن سرگرمی جاری ہے۔

اس دوران آن لائن موبائل ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم (DIRBS) کی خدمات میں وقفے وقفے سے تعطل یا عارضی عدم دستیابی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ پی ٹی اے کی تکنیکی ٹیمیں اپ گریڈیشن کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں تاکہ صارفین پر اس کے اثرات کو کم سے کم رکھا جا سکے اور خدمات کو جلد از جلد مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔

پی ٹی اے ضروری اپ گریڈیشن/مینٹیننس سرگرمی کے دوران تمام متعلقہ فریقین اور صارفین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے-