سٹی 42: راولپنڈی میں یومِ عاشور کے موقع پر ریسکیو 1122 راولپنڈی نے ایمرجنسی کور پلان نافذ کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام دستیاب ریسکیو وسائل ہائی الرٹ کر دیئے گئے ہیں۔
10 محرم کو کوڈ ریڈ نافذ ہو گا اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے تمام افسر اور اہلکار الرٹ رہیں گے۔ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں، عزاداری کی مجالس اور حساس مقامات پر خصوصی ریسکیو کور فراہم کیا جائے گا۔
32 ایمبولینسیں، 24 فائر اینڈ ریسکیو وہیکل اور 100 موٹر بائیک سوار اہلکار ایمرجنسی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔ تمام ایمرجنسی وہیکلز طبی آلات، ادویات، ریسکیو اور فائر فائٹنگ سامان سے لیس ہوں گی۔
ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام وسائل ہائی الرٹ پر کر دیئے گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔ ریسکیو 1122 نے شہریوں سے حفاظتی اقدامات پر عمل اور ریسکیو اہلکاروں سے تعاون کی اپیل کی۔