ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جھنگ میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد، عزاداروں کی بڑی تعداد شریک

 جھنگ میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد، عزاداروں کی بڑی تعداد شریک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   وسیم عزیز : جھنگ میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس شبیہ ذوالجناح ایڈووکیٹ احمد علی شہزاد بھٹی کی رہائش گاہ سے برآمد ہو گیا۔

مرکزی جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہے، جہاں شرکاء کی جانب سے نوحہ خوانی اور ماتم داری کا سلسلہ جاری ہے۔

جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا     امام بارگاہ قصر عباس کی جانب گامزن ہے، جہاں یہ اختتام پذیر ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے جلوس کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ جلوس کے راستوں پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں تاکہ عزاداروں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔