سٹی42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ فیڈرل گرانٹس کی فراہمی پر صوبوں کا کردار لائق تحسین ہے، چاروں صوبوں کی طرف سے فیڈرل گرانٹس فراہم کی جائےگی،دفاع سمیت دیگر اہم معاملات کیلیے یہ رقم خرچ کی جائےگی ۔
اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کی مذمت کرنے والا پاکستان پہلا واحد ملک تھا،پاکستان کی کوششوں سے عارضی جنگ بندی ہوئی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور امریکا نے پاکستان کو بطور ثالث چنا،فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان نے خطے میں امن کیلیے بھرپور ثالثی کی۔