زین مدنی :امام بارگاہ دربار حسین موری گیٹ سے شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہو گیا، جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
جلوس اپنے روایتی راستوں کوچہ چراغ، بخاری چوک اور مدرسہ چوک سے ہوتا ہوا لوہاری گیٹ پہنچا، جبکہ بعد ازاں سرکلر روڈ کراس کرکے انارکلی بازار میں داخل ہو گیا۔
جلوس کے راستے میں سکیورٹی کے پیش نظر سرکلر روڈ اور اس سے ملحقہ آنے جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے تاکہ عزاداری کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلوس کے روٹس کے قریب غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔