ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ میں چوری کی واردات ناکام، خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار

شاہدرہ میں چوری کی واردات ناکام، خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:شاہدرہ کے علاقے میں شہریوں نے دو خواتین کو مبینہ چوری کی واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعید پارک کے علاقے میں شہری امجد کے گھر میں دو خواتین داخل ہوئیں، جبکہ ایک خاتون باہر نگرانی کرتی رہی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خواتین گھر کے اندر داخل ہو کر مبینہ طور پر واردات کر رہی تھیں، جبکہ تیسری خاتون باہر کھڑی پہرہ دے رہی تھی۔ اسی دوران اہلِ محلہ موقع پر پہنچ گئے اور تینوں خواتین کو قابو کر لیا۔

شہریوں نے ملزمان کے قبضے سے مبینہ طور پر موبائل فون اور پرس بھی برآمد کر لیا، جس کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی شواہد کے طور پر حاصل کر لیا گیا ہے۔