ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ، سرکاری نرخ نظر انداز

مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ، سرکاری نرخ نظر انداز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:شہر میں مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہریوں کو اضافی قیمتیں ادا کرنا پڑ رہی ہیں۔

مارکیٹ سروے کے مطابق مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ 432 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 25 سے 30 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 450 سے 470 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسی طرح فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 217 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، لیکن مارکیٹ میں انڈے 225 سے 235 روپے فی درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔