عابد چودھری :سرور روڈ پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا اشارے کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی، جس کے بعد ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ خاتون کی مدعیت میں ملزم بشارت علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایس پی کینٹ اختر نواز نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ ایس ایچ او سرور روڈ رانا عرفان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے متعلق مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔
ایس پی کینٹ اختر نواز نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر ایس ایچ او سرور روڈ رانا عرفان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے، امن و امان میں خلل ڈالنے اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔