ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  عمران خان سیاست میں اِر ریلیونٹ ہو گئے ، علیمہ خان کا اعتراف

Aleema Khan, Adiala Jail, Imran Khan irrelevant, City42
کیپشن: File Photo

سٹی42:  پی ٹی آئی کے بانی کی غیر سیاسی بہن نے  آخر مان لیا کہ ان کے بھائی اب سیاست میں اِر ریلیونٹ ہو گئے ہیں۔ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافی کو بتایا کہ ’میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے‘۔

اس اعتراف کا تناظر خیبر پختون خوا اسمبلی کا بجٹ ہے جو "بانی کی منظوری کے بغیر منطور ہو گیا"۔ ایک دل جلے صحافی نے اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کے لئے آئی ہوئی ان کی بہن علیمہ خان کی ملاقات کئے بغیر واپسی پر ان سے یہ دل جلا سوال پوچھا، "عمران خان نے کہا تھا کہ میری منظوری ہوگی."  " کیا مائنس عمران خان ہوچکا ہے؟ ؟"

اس سوال کے جواب میں علیمہ نے آہ بھر کر کہا، "میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔"

دل جلے صحافی نے ایک اور دل دُکھانے والا لیڈنگ سوال کیا، "کے پی کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہیں ہم اس کو ناں نہیں کہہ سکتے۔" اس پر علیمہ خان نے یہ جلا ہوا جواب دیا، "بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔"

 خیبر پختونخوا اسمبلی میں کیا ہوا

 خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبے کا بجٹ کل پیر کے روز منظور کر لیا۔ نئے مالی سال کے لیے پی ٹی آئی حکومت کے صوبائی بجٹ کی منظوری گزشتہ شب دی گئی۔

یہ بجٹ پی ٹی آئی کی حکومت نے تیار کیا اور اس پر کسی دوسری قوت کا کوئی دباؤ سامنے نہیں آیا لیکن اڈیالہ جیل میں قید بانی نے پہلے اعلان کر دیا تھا کہ خیبر پختون خوا صوبہ کے بجٹ کی منطوری وہ دیں گے۔ اس کے ساتھ سی ایم علی امین گنداپور نے بھی اعلان کر دیا تھا کہ وہ بجٹ بانی کی ہدایت کے مطابق بنائیں گے۔ اب بجٹ بن گیا، اس پر تقریریں ہو گئین اور کل یہ بجٹ منطور ہو گیا تو  پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے یہ مسئلہ کھڑا کر دیا کہ بجٹ کی دستاویزات میں برکت ڈالنے کے لئے انہیں بانی کا ہاتھ تو لگوایا ہی نہیں۔

بجٹ کی منظوری سے پہلے تقریر میں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جب بھی ملاقات ہوئی ان کی ہدایت کے مطابق بجٹ میں تبدیلیاں لائیں گے۔