سٹی42: راوی روڈ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو مختلف مقامات سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریکارڈ یافتہ زاہد، اللہ رکھا اور طارق شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت ہزاروں روپے میں ہے۔
منشیات فروشی کے لیے مخصوص مقامات پر سرگرم تھے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔