مہنگائی کا طوفان، جانور زیادہ خریدار کم، بیوپاری پریشان

Cattle Market in Lahore facing recession, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید جاوید: ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر کے باعث کراچی میں نادرن بائی پاس پر لگی مویشی منڈی میں بیوپاری پریشان ہیں، ان کا شکوہ ہے کہ جانور زیادہ اور خریدار کم ہیں، جتنی رقم میں جانور لائے ہیں اتنی رقم خریدار ادا نہیں کر پا رہا۔

 جانور زیادہ اور خریدار کم ہونے سے پریشانی میں مبتلا بیوپاری اپنا جانور ریٹ ٹو ریٹ فروخت کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

 اس حوالے سے بیوپاری کہتے ہیں مویشی منڈی شفٹ ہونے سے بڑا فرق پڑا ہے، ادھرخریداروں کا کہنا ہے کہ جو جانور پچھلے سال ایک لاکھ روپے میں خریدا وہی جانور اس سال ڈیڑھ سے دو  لاکھ میں مل رہا ہے۔

 خیال رہے کہ مویشی منڈی میں بیوپاری خریدار کو انتظامیہ کے اخراجات کا بتا کر مہنگا جانور فروخت کر رہے ہیں۔

 دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے فی جانور پرچی 4 سو روپے رکھی ہوئی ہے جسے کم کرنا چاہیئے، خریدار زیادہ کرایہ نہیں دیتے۔

 عید الاضحیٰ میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں، مویشی منڈی میں جانور زمین پر لیکن ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔