لاہور میں غیرقانونی مویشی منڈیاں، رشوت کابازارگرم

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: لاہور شہر میں قربانی کے جانوروں کی غیر قانونی منڈیوں کو روکنے کے لئے نافذ دفعہ 144 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ شہر بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کر دی گئیں۔ ایم سی ایل اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔
کمشنر لاہور اور ڈی سی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایم سی ایل افسران مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم ہیں۔ سگیاں میں عارضی منڈی نہ لگانے کے فیصلے کےباوجود منڈی قائم کرلی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ داتا گنج بخش اور راوی زون کا عملہ بھاری رشوت لیکر اجازت دیتا ہے ۔ مین سگیاں روڈ،حضرت علی روڈ پر غیر قانونی مویشی منڈیاں دھڑلے سے سجی ہوئی ہیں۔
عثمان غنی روڈ پر بھی غیر قانونی مویشی منڈیاں سج گئیں۔
داتا گنج بخش زون اور راوی زون کے عملے کی چاندی ہو گئی ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ داتا گنج بخش زون کا نائب قاصد بشیر جٹ غیر قانونی مویشی منڈیوں کا مبینہ فرنٹ مین ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ راوی زون کا انفورسمنٹ انسپکٹر واصف بٹ ،نائب قاصد نومی بھی پیسے بٹورن رہا ہے۔
رشوت کے پیسے زیڈ او آر داتا گنج بخش زون عامر اختر و دیگر افسران میں بانٹے جا رہے ہیں۔
غیر قانونی منڈیوں کی نشاندہی کے باوجودکارروائی نہ ہونا انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔