بجلی کا شارٹ فال، لیسکو پلان جاری

Lesco Lahore
کیپشن: Lesco
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لیسکو نے ساڑھے 3 گھنٹے کا لوڈمینجمنٹ پلان جاری کردیا،بجلی کا شارٹ فال 500 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔

 ترجمان کا کہناتھاکہ نیشنل گرڈ سٹیشن سےلیسکو کو 3ہزار 929میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری کردی گئی،لیسکو ریجن میں بجلی کی ڈیمانڈ 4ہزار 438میگاواٹ ہے ،لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 500 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔

شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا,مختلف علاقوں میں چار سے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی,کمپنی کو فراہمی تین ہزار آٹھ سو تیس میگاواٹ تک ہونے لگی ,سسٹم پر 600 میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی

موسم میں تبدیلی کی وجہ سے تین رز تک شہر میں لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی,درجہ حرارت بڑھنے پر لیسکو کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

دوسری جانب لیسکو میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقروتبادلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا،کمپنی نے تمام دفاتر سے افسران کی تعیناتیوں کا ریکارڈ مانگ لیا،دو سال سے ایک ہی نشست پر براجمان افسران کو تبدیل کیا جائےگا۔
ابتدائی طور پر ایکسیئنز ،ایس ڈی اوز کے تقرروتبادلے کئے جائیں گے،گریڈ 17اور 18کے افسران کے تقروتبادلے کئے جائیں گے،کمپنی کے تمام شعبہ جات میں تعینات افسران کے تقروتبادلے ہوں گے۔

مالی سال کے اختتام پرجولائی میں افسران کے تقروتبادلے کئے جائیں گے،پرکشش تعیناتی کے لئےافسران نے سیاسی سفارشیں کروانے کا آغاز کر دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer