عوام کو ریلیف دینے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

extra Naan price,district government,announce,crackdown
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے نان 15 روپے میں فروخت نہ کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

ڈی سی لاہور  کی جانب سے نان روٹی کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تو تندور والے بھی پھٹ پڑے۔

تندور مالکان کے مطابق روٹی کیلئے سستا آٹا دستیاب ہے مگر نان کیلئے فائن آٹے پر سبسڈی نہیں دی جارہی اس لیے  فائن آٹے پر سبسڈی ملے گی تو نان 15 روپے میں بیچیں گے ورنہ نہیں۔

تندور  مالکان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نان کی قیمت 20 روپے ہونی چاہیے، مجبوراً 15 روپے میں فروخت کر رہے ہیں مگر زیادہ دیر ایسا نہیں کر سکتے۔

تندور مالکان نے حکومت کو خبردار کیا کہ انہیں ریلیف نہ دیا گیا تو پورے صوبے میں احتجاج شروع کریں گے۔