اداکار انور  اقبال کی طبیعت ناساز,ہسپتال منتقل

Actor Anwar Iqbal is very sick these days
کیپشن: Actor Anwar Iqbal is very sick these days
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سینیئر اداکار انور  اقبال کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں کراچی کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق انور اقبال پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے  معروف اداکار ہیں جنہوں نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ڈراما سیریل ’’شمع‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ اداکار انور اقبال ان دنوں شدید علیل ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے نہایت کمزور نظر آرہے ہیں۔ ان کے اہلخانہ نے اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

انور اقبال پاکستان کے ایک تجربہ کار ٹیلی ویژن اداکار اور ہدایتکار ہیں جنہوں نے سپر ہٹ پاکستانی ڈرامہ سیریز “شمع” سے شہرت حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں نسیم حجازی کے ناول “آخری چٹان” میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

یاد رہے کہ پنجاب کی موجودہ حکومت نے گزشتہ سال مارچ 2019میں اداکار انور اقبال کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا تھا۔ آرٹس کونسل کراچی اور الحمراء آرٹس کونسل لاہور کے تعاون سے منعقد کی جانے والی تقریب میں کراچی سے اسلم محمود دہلوی ،ثاقب اسلم، آرکے نیر، راجہ ناصر، ایم الیاس، قیصر جاوید اور سلیم گڈو نے بھی خصوصی شرکت کی۔