گنے کے کاشتکاروں کیلئے تاریخی اقدام 

sugar mill act
کیپشن: sugar mill act
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گنے کے کاشتکاروں کیلئے تاریخی اقدام , گور نر پنجاب نے شوگرفیکٹریز ایکٹ کے ترامیمی مسودہ قانون کی منظوری دیدی ۔ 

 تفصیلات کےمطابق   گور نر پنجاب نے شوگرفیکٹریز ایکٹ کے ترامیمی مسودہ قانون کی منظوری دیدی  ،شوگر فیکٹریز تر امیمی ایکٹ پنجاب 1950 میں کاشتکاروں کی سہولتوں کیلئے اہم تبدیلیاں  کی گئی  ہیں۔ نئے ایکٹ 2021 میں شوگر ملز کو کسانوں کو ادائیگی کے حوالے سے بھی نئی شق شامل کر دی گئی  ، اب  شوگرملز گنے کے کاشتکاروں کو بینکوں  کےذریعے ادائیگی کر نے کی پابند ہوں گی ، ترامیمی ایکٹ کےتحت پنجاب میں شوگرملزحکومت کی مقررہ تاریخ پر ہی گنے کی کرشنگ کر سکیں گی، مقررہ وقت پرگنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کرنیوالے شوگر ملز کے خلاف ایکشن بھی لیا جائیگا  جبکہ  نئے ایکٹ کے تحت گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کرنیوالی شوگرملز سے کین کمشنر ریکوری کروائیں گے۔

 گورنر پنجاب  کا کہنا تھا کہ  شوگر ملز کو پابند کر دیا ہے وہ 45 دن کے اندر کاشتکاروں کو مکمل ادائیگی کر ینگی ، گنے کے کاشتکاروں کو شوگر ملزسے پیسے لینے کیلئے اب دھکے نہیں کھانے پڑ یں گے، کاشتکاروں کے ساتھ کسی قسم کے ظلم اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ گورنر پنجاب  چودھری محمدسرور  کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم عمران خان وعدے کے مطابق کسانوں کیساتھ کھڑے ہیں ،  پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے کسانوں کا کردار قابل تحسین ہے ۔