وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراورسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات

CM meeting with Speaker PA
کیپشن: CM meeting with Speaker PA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  اورسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور، بجٹ اجلاس، ورکنگ ریلیشن اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 تفصیلات کےمطابق  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور، بجٹ اجلاس، ورکنگ ریلیشن اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں صوبائی وزرا راجہ بشارت اور چودھری ظہیر الدین بھی  موجود تھے۔وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر چودھری پرویز الہیٰ کی تعریف کی

چودھری پرویز الہیٰ نے عوام دوست بجٹ پروزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کے اقدامات کو سراہا، وزیر اعلیٰ  پنجاب  عثمان بزدار کا کہناتھا کہ  پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 560 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اپوزیشن عوام دوست بجٹ پر تنقید کرکے عوام سے دشمنی کر رہی ہے ۔ سیاسی تماشا لگانے کی ہر سازش کو ملکر ناکام بنایا اور عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے اتحادی جماعت سے مل کر کام کر رہےہیں اور کرتے رہیں گے ۔وزیر اعلیٰ  پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، اتحادی جماعت کو ہر موقع پر ساتھ لیکر چل رہے ہیں، پی ڈی ایم کا اکٹھ بکھر چکا، ہم ایک پیج پر ہیں اور ایک رہیں گے ، وزیر اعلیٰ  کا کہناتھاکہ اپوزیشن جماعتوں نے صرف سازشیں کیں اور ان عناصر کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا- سازشیں کرنیوالے پیچھے رہ گئے اورہمارا اتحاد آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی  چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھاکہ  پاکستان  تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ، ہمارا نصب العین صرف عوام کی خدمت ہے۔