’’اگر انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان ہوگا‘‘

’’اگر انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان ہوگا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کے انتخابات میں ایک طرف ہماری کارکردگی اور دوسری طرف کھوکھلے وعدے ہیں، اگر انتخابات آزادانہ اور شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان ہوگا۔

خبر پڑھیں۔۔کارکن انتخابی معرکے کی بھرپور تیاری کریں، حمزہ شہباز کی ہدایت

سٹی 42 کے مطابق ماڈل ٹائون میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے وفد نے ملاقات کی، لائرز فورم کے وفد کی قیادت صدر نصیر بھٹہ نے کی،اس موقع پر سنٹرل میڈیا کمیٹی کے سربراہ سید مشاہد حسین بھی موجود تھے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔پی ٹی آئی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر ولید اقبال پھٹ پڑے

شہباز شریف نے لائرز فورم کی ہر ضلع و تحصیل کی سطح پر لیگل ایڈ کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے کہاکہ یہ کمیٹیاں دھاندلی، امیدواروں کو ہراساں کرنے کی صورت میں اور انتخابی مہم کے دوران ہر قسم کے مسائل پر قانونی مدد فراہم کریں گی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔گرمی سے پریشان لاہوریوں کو محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنادی

صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ انتخابات میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی دو بڑے مسئلے نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے حل کر دیئے ہیں۔