ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پہلی بار جنگلی حیات کے لیے پورٹیبل ایکسرے سروس کا آغاز

پنجاب میں پہلی بار جنگلی حیات کے لیے پورٹیبل ایکسرے سروس کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنگلی حیات کے لیے پورٹیبل ایکسرے سروس شروع کر دی ہے۔ جدید سہولت سفاری زو کے اسٹیٹ آف دی آرٹ وائلڈ لائف ہسپتال میں فعال کر دی گئی ہے۔

محکمے کے مطابق نئی پورٹیبل ایکسرے مشین کے ذریعے ہرن اور اژدہے کا موقع پر کامیاب طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ اس سہولت کی بدولت زخمی یا بیمار جنگلی جانوروں کو ایکسرے کے لیے ویٹرنری ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ موقع پر فوری تشخیص سے جانوروں کو غیر ضروری نقل و حمل کے دباؤ سے بچایا جا سکے گا، جبکہ علاج اور تشخیص کا عمل مزید مؤثر اور تیز ہوگا، جس سے جنگلی حیات کو بروقت طبی سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔