ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا دورہ بنگلہ دیش، دونوں ممالک میں بڑے معاہدے کا فیصلہ

 محسن نقوی کا دورہ بنگلہ دیش، دونوں ممالک میں بڑے معاہدے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بنگلہ دیش کا دورہ، ڈھاکا میں محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل آصف محمود سے ملاقات, دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خاص کر کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق ہوا۔

وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی گئی،ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سپورٹس کے فروغ کیلئے پی سی بی اور بی سی بی میں معاہدہ کیا جائے گا۔

ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، اعلیٰ تعلیم،سکالرشپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی غور کیا گیا۔

سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصا نادرا کے محفوظ سکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔

بنگلہ دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کااظہار کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ اور بنگلہ دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی۔

بنگلہ دیش کا اعلی سطح کا وفد جلد پاکستان آکر نادرا کا دورہ کرے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ سے یوتھ ڈویلپمنٹ کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔