ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزارت ہاوسنگ کیلئے 47 ارب 14 کروڑ 90 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دے دی گئی، اس کے علاوہ 25 ادویات کی قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری دے دی گئی۔ صوبوں کو پاسکو کے ذریعے گندم فراہمی کی منظوری دی گئی، صوبوں کو پاسکو کے 149 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں وزیر اعظم یوتھ بزنس ایگری لون کے لیے 10 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔