(سعید احمد) لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں میں کمی اور دیگر وجوہات، فلائٹ آپریشن متاثر، ملکی و غیر ملکی 3پروازیں منسوخ جبکہ 8تاخیر کا شکار رہیں۔
لاہور ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق گلگت جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 609 کو منسوخ کردیا گیا، گلگت سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 610، جدہ سے لاہور آنے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 2822 منسوخ کردیا گیا جبکہ دوسری جانب متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جن میں لاہور سے استنبول جانے والی ترکش ائیر کی پرواز ٹی کے 715 اڑھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 302 دو گھنٹے، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 ایک گھنٹہ چالیس منٹ، باکو سے آنے والی پرواز پی کے 160 پنتالیس منٹ اور دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 623 تیس منٹ تاخیر کا شکار رہی۔