ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق بتا دیا

Hania Aamir
کیپشن: Hania Aamir
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکار علی رحمان کے حوالے سے کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہیں گی کیونکہ علی ان کے بہترین دوست ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ  ہانیہ عامر  نے  اپنےانٹرویوکاکِلپ انسٹاگرام پر وائرل ہےجس میں انہیں تین اداکاروں علی رحمان خان، شہریار منور اور اذان سمیع خان کے حوالے سے آپشنز  دیئے گئے کہ وہ ان میں سے کس  کو قتل کریں گی، کس کے ہمراہ ڈیٹ پر جانا چاہیں گی اور کس سے شادی کریں گی۔

اداکارہ سوال سنتے ہی سوچ میں مبتلا ہوگئیں اور کچھ دیر میں جواب دیا کہ میں شہریار منور کو قتل کرنا چاہوں گی کیونکہ انہیں میں جانتی نہیں ہوں۔ ہانیہ  عامرنے کہا کہ اگر اذان سمیع خان مجھ سے پوچھتے ہیں تو میں ان کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہوں گی کیونکہ میرے پاس دوسرا کوئی آپشن موجود نہیں۔آخر میں اداکارہ ہانیہ عامر نےعلی رحمٰن کانام لیتےہوئےکہاکہ میں ان سے شادی کروں گی کیونکہ وہ میرے بیسٹ فرینڈ ہیں۔