ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح سے بھی تجاوز کرگئے

ملکی زرمبادلہ
کیپشن: زرمبادلہ کے ذخائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 25 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرگئے، اس کے باوجود روپیہ دباؤ کا شکار، ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر2 روپے 38 پیسے مہنگاہوکر سال 2021 کی بلند سطح 162 روپے 32 پیسے پر پہنچ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے یورو بانڈز کی فروخت کئے جس کی مد میں ایک ارب 4 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔ جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 25 ارب 12 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کرچکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی اور تیل کی ادائیگی پر روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔ کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 38 پیسے مہنگا ہوگیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر سال 2021 کی بلند سطح 162 روپے 32 پیسے پر پہنچ گیا۔ 

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ مین بھی دیگر کرنسی مہنگی ہوگئیں، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2روپے 10 پیسے مہنگاہوکر 162 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو ڈیڑھ روپے مہنگاہوکر 190 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ 2 روپے مہنگاہوکر 222 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔ امارتی درہم 55 پیسے اضافے سے 44 روپے 10 پیسے اور سعودی ریال 55 روپے بڑھ کر 43 روپے 10 پیسے کا ہوگیا۔