ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 7 کب کھیلی جائے گی ؟ فیصلہ ہوگیا

پی ایس ایل 7 کب کھیلی جائے گی ؟ فیصلہ ہوگیا
کیپشن: PSL 7
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیون آئندہ برس جنوری فروری میں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا،  پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان لیگ کے شیڈول پر گذشتہ روز اتفاق رائے ہوا،  لیگ شیڈول پرپی سی بی عہدیداران اور فرنچائزز کے درمیان ٹیلی کانفرنس ہوئی۔

ٹیلی کانفرنس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سی او او سلمان نصیر نے شرکت کی، دونوں فریقین کے درمیان نئے کمرشل رائٹس اور اس کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔  جی ایم کمرشل عمران احمد خان اور پی ایس ایل سنئیر جنرل مینجر آپریشنز عثمان واہلہ بھی کانفرنس میں شریک ہوئے اجلاس میں تمام فرنچائزز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer