ترشاوہ باغات کے تحفظ کیلئے حکمت عملی جاری

Garden
کیپشن: Garden
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیوس روڈ (سٹی 42) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق باغبان موسم برسات کے مضر اثرات سے پودوں کو بچانے کیلئے نکاسی آب کا فوری بندوبست کریں کیونکہ پانی 24 تا36 گھنٹے تک کھڑا رہے تو پودوں کی جڑیں گلنے کی وجہ سے اْن کے سوکھنے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے لہذاایسی کسی بھی صورتحال میں پیٹر پمپ سے فوری نکاسی کا اہتمام کریں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کا کہنا ہے کہ باغبان جہاں تک ممکن ہو کہ باغات کے تمام کھالوں کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ان کھالوں سے پانی کو بڑے کھالوں کی طرف تیزی سے موڑا جا سکے، جہاں سیم نالے قریب وہاں باغبان اپنی مدد آپ کے تحت بارشوں میں وقفہ آنے پر مناسب صفائی اور کھدرائی کرلیں ورنہ پانی کی سطح مزید بلند ہوکر سیم جیسی کیفیت پیدا کر دے گی اور پانی کی سطح بلند ہونے پر پودوں کی جڑیں گل سڑ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں اور باغات میں زیادہ دیر پانی کھڑا رہا ہو وہاں مزید پانی لگانے سے گریز کریں تاوقیکہ بارش کا تمام پانی خشک ہو جائے اور وتر آنے پر ایک کلوگرام نائٹروفاس کھاد فی پودا ضرور ڈالیں، موسم برسات میں نمی کے باعث بعض بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں جن میں سٹرس کنکر، سٹرس سکیب، سٹرس میلا نوزوغیرہ شامل ہیں، ان بیماریوں کے تدارک کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے زرعی زہروں کا سپرے کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer