ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،  فی تولہ سونا تین ہزار روپے مزید مہنگا ہو کر ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک جا پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی تیزی دیکھی گئی اور سونا3000 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا جسکے بعد چوبیس قیراط خالص سونے کی قیمت1لاکھ17ہزار روپے فی تولہ سے بڑھ کر 1لالھ20 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی جبکہ بائیس قیراط سونا 1لاکھ 10 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت50 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسکے بعد چاندی 1400 روپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمود احمد کا کہنا ہے کہ کاروبار مکمل تباہی کی طرف جارہا ہے لوگ پہلے ہی مہنگائی سے تنگ ہیں اور اب سونے کے خریدار کوئی نہیں رہا.

دوسری جانب  ڈالر سستا ہوگیا، کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا، انٹر بنک میں ڈالرکی قیمت میں 36 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

 کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹر بنک میں ڈالر 36 پیسے سستا ہو گیا۔ انٹر بنک میں ڈالر 167 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اسٹیٹ بنک کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر ڈالر کی قیمت کو مستحکم کرے تاکہ ملکی معیشت میں بہتری آ سکے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer