ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہر محکمے میں اینٹی کرپشن سیل بنے گا، فیصلہ ہوگیا

ہر محکمے میں اینٹی کرپشن سیل بنے گا، فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام محکموں میں اینٹی کرپشن سیل بنانے کی ہدایت کردی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو دفاتر میں ایک الگ سےاینٹی کرپشن سیل بنانے کا حکم جاری کیا، سول سیکرٹریٹ کے تمام محکموں میں بھی اینٹی کرپشن سیل بنانے کی ہدایت کی ہے، ہر محکمہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے محکمانہ سطح پر اور ہر ضلع کے ڈی سی کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔

  چیف سیکرٹری پنجاب نے ان افسران کو محکمہ اینٹی کرپشن کے دیئے گئے اختیارات کواستعمال کرنےکی ہدایت کی ہے تاکہ محکموں کا احتساب محکمانہ سطح پر کیا جا سکے.

Sughra Afzal

Content Writer