سٹی42: شہر لاہور میں آج سے تیز بارشوں کی پیشگوئی ہوئی ہے، پچیس سے 27 جولائی تک بارشوں کا نیا سلسلہ وسطی پنجاب میں داخل ہوگا، جولائی کے آخری ہفتے میں زیادہ بارشیں ہوں گی۔
لاہور اور ملحقہ اضلاع اربن فلڈ کی زد میں آنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے کی فلڈ ایڈوائزری پر انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی، نکاسی آب کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے مزید چار ایمرجنسی پوائنٹس بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون، بارشوں کانیاسلسلہ آج شروع ہوگا , بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک وقفےوقفےسےجاری رہےگا, درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37سینٹی گریڈرہنےکاامکان ہے، ہوامیں نمی کاتناسب65فیصدریکارڈ کیاگیا۔