ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سویڈن میں مقیم افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کی ہدایات جاری

سویڈن میں مقیم افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :افغان مہاجرین یورپ کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں، سویڈن نے سخت ایکشن کا مطالبہ کر دیا۔

سویڈن نے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا ہے، سویڈن نے یورپی یونین سے افغان مہاجرین کیلئے مشترکہ دستاویزی نظام کا مطالبہ کیا ہے۔

سویڈن کے وزیر نے کہا کہ جرائم پیشہ افغان مہاجرین کو یورپ میں رہنے کی اجازت نہیں، جرائم میں ملوث افغان مہاجرین کو ہر قیمت پر ملک بدر کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کی تحقیقات کی قرارداد منظور، پاکستان کا مخالفت میں ووٹ

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سویڈن وزیر نے افغان مہاجرین کو چارٹر فلائٹس سے بے دخلی کی تجویز دی ہے، یورپ میں افغان مہاجرین منظم جرائم اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔