ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمازون کا ہزاروں لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کا فیصلہ

ایمازون کا ہزاروں لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :تازہ ترین رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشہور کمپنی ایمازون ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی فیصلہ سازی کر رہی ہے۔

 یہ قیاس آرائیاں امریکی کمپنی کی جانب سے 14000 نوکریاں ختم کرنے کے منصوبے کے سامنے لانے کے تین ماہ بعد ہی کی جا رہی ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق کمپنی کے صدر اور سی ای او اینڈی جیسی آئندہ دنوں میں مزید نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

 رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگار ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے، تاہم، یہ لہر اتنی ہی بڑی ہوسکتی ہے جو ماضی میں گزر چکی ہیں۔ ایمازون کی جانب سے اس متعلق کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔