سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جائے تاسیس لاہور اور وسطی اور شمالی پنجاب کے تمام حلقوں میں انتخابی مہم کو تیز ترکرنے کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ این اے 127 اور لاہور کے دیگر حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم میں شرکت کے لئے شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو پہلے ہی لاہور میں موجود ہیں جبکہ صدر آصف علی زرداری بھی دو دن کے لئے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو بھی آج لاہور طلب کر لیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے۔ صدر اصف علی زرداری لاہور میں دو روز قیام کریں گے۔
صدر آصف علی زرداری لاہور کی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو لاہور طلب کر لیا۔
پیپلز پارٹی رہنما بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127 کی انتخابی مہم کا جائزہ بھی لیں گے۔آصف علی زرداری نے این اے 127 کی انتخابی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے پارٹی رہنماؤں سے آج ملاقات کریں گے۔