ہر مشکل وقت میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کھڑا ہوا، آج آپ کا غلام بن کر پیش ہوا ہوں، شہباز شریف 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے، احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلواؤں گا، نوازشریف نے جنوبی پنجاب کو موٹروے کا تحفہ دیا، ہم ہر مشکل وقت میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

 احمد پور شرقیہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2008ء سے پہلے جنوبی پنجاب کا کیا حال تھا، سب جانتے ہیں میاں نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی بہت خدمت کی ہے، وسیب کے لوگ عظیم اور قابل تعریف ہیں۔

  شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران گاؤں گاؤں جاکر لوگوں کا حال پوچھا، یہ میرا احسان نہیں، میرا بطور وزیراعظم فرض تھا، نوازشریف نے جنوبی پنجاب کو موٹروے کا تحفہ دیا، نوازشریف نے ہر جگہ سڑکیں بنوائیں۔

شہباز شریف نے کہا، میں آج جنوبی پنجاب میں آپ کا غلام بن کر آیا ہوں، ہم ہر مشکل وقت میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کھڑے ہوئے، 2018ء میں نواز شریف کی حکومت گئی، 2013ء سے 2018ء تک میاں نواز شریف نے جنوبی پنجاب کی خدمت کی۔

  انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بہاولپور کی پہلی یونیورسٹی بنوائی، جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں بچوں کو وظیفہ وقف کیا، میں صوبے کا خادم اعلیٰ تھا رجب طیب اردوان اسپتال بنوایا، جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے، احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلواؤں گا۔