دیر سے آنے پر گلوکارہ و اداکارہ فضاء علی پر میڈیا نمائندگان برس پڑے   

Actress Fiza ali,City42
کیپشن: Fiza ali,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)فضاء علی اپنے گانےکی لانچ کی تقریب میں لیٹ پہنچیں، لیٹ  آنے پر میڈیا نمائندگان گلوکارہ پر برس پڑے ۔

 تفصیلات کے مطابق فضاء علی نے بطور گلوکارہ اپنا نیا گانا "بے وفا"لانچ کر دیا۔ گانے کی لانچنگ تقریب گلبرگ کیفے فاریکس میں ہوئی ۔لانچنگ تقریب کا وقت چھ بجے تھا اور فضاء علی ساڑھے سات بجے آئیں جس پر  میڈیا نمائندگان گلوکارہ پر برس پڑے ۔فضاء علی لیٹ آنے پر معافیاں مانگتی رہیں۔