کومل اسلم :شہر میں بادلوں کا بسیرا،محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز تیز بارش کا امکان ظاہر کر دیا، فضائی آلودگی کی شرح 188 ریکارڈ کی گئی۔
شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت9 زیادہ سےزیادہ 16 ڈگری ریکارڈ کیا جائے گا۔ اتوار کے روز شہر میں تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آلودگی کے اعتبار سے لاہور چوتھے نمبر پر آ گیا شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 188ریکارڈ کی گئی۔۔۔