سیف سٹی منصوبے کو پی ٹی آئی کی نااہلی کا دیمک چاٹ گیا :حمزہ شہباز

 سیف سٹی منصوبے کو پی ٹی آئی کی نااہلی کا دیمک چاٹ گیا :حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم : اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی حکومت پر تنقید، کہنا تھاکہ  لاہور دھماکے کی تحقیقات میں سیف سٹی کیمرہ ناکارہ ہونے کا انکشاف تشویشناک ہے،بارہا  اس جانب حکومت کی توجہ دلانے کی کوشش کر چکا ہوں،گزشتہ سال پنجاب اسمبلی میں پیش  کی گئی رپورٹ  30 فیصد سے زائد کیمروں کی خرابی کا اعتراف کرتی ہے۔دیگر منصوبوں کی طرح 18 ارب کی لاگت سے لگنے والے اس عوامی منصوبے کو بھی تحریک انصاف کی نااہلی کا دیمک چاٹ گیا ہے۔
 اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف  نےکہاکہ وزیراعظم اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ    شہباز شریف کے لگائے منصوبوں کا کریڈٹ لینے ڈھٹائی سے پہنچ جاتے ہیں ،سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان اور بالخصوص پنجاب کو کاری ضرب لگائی گئی ہےان کی توجہ دھونس ، دھمکی ، عوام کی زندگی اجیرن کرنا، سیاسی انتقام اور لوٹ مار پر ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ  گزشتہ روز بھی ایک ہارا ہوا شخص اپنی نااہلی اور بد انتظامی پر پردہ ڈالنے کے لئےبھاشن دے رہا تھا،شہبازشریف کو تو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے اور ہائیکورٹ کے تین ممبر بینچ سے کلین چٹ ملی۔ سیاسی انتقام کے تحت بنائے گئے جھوٹے کیسز میں چار سال میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔ حمزہ شہباز نےکہاکہ عمران نیازی صاحب بتائیں کہ توشہ خانے کا حساب کب قوم کو دیں گے فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی چشم کشا رپورٹ پر ان کی زبان گنگ ہو جاتی ہے۔

انکا کہنا تھاکہ  لاہور دھماکے کی تحقیقات میں سیف سٹی کیمرہ ناکارہ ہونے کا انکشاف تشویشناک ہے،بارہا  اس جانب حکومت کی توجہ دلانے کی کوشش کر چکا ہوں،گزشتہ سال پنجاب اسمبلی میں پیش  کی گئی رپورٹ  30 فیصد سے زائد کیمروں کی خرابی کا اعتراف کرتی ہے۔دیگر منصوبوں کی طرح 18 ارب کی لاگت سے لگنے والے اس عوامی منصوبے کو بھی تحریک انصاف کی نااہلی کا دیمک چاٹ گیا ہے۔