یورپ پہنچنے کیلئے جہاز میں چھپنے والا زندہ بچ گیا، پولیس حیران

Airplane Flying
کیپشن: Airplane
سورس: Google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہالینڈ پولیس نے ہوائی جہاز کے پہیے میں چھپ کر جوہانسبرگ سے ایمسٹرڈیم پہنچنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص  جنوبی افریقا کےدارالحکومت جوہانسبرگ سے ایک مال بردار ہوائی جہاز کے اگلے حصے میں چھپ کر ایمسٹرڈیم پہنچا تھا۔ پولیس سمیت سب لوگ اس امر پرحیرت زدہ ہیں کہ یہ شخص سخت سردی کے باوجود زندہ اور بظاہر تندرست حالت میں کیسے پہنچا۔ پولیس فی الحال گرفتار شخص کی عمر اور قومیت  بتانے سے گریزاں ہے۔

حکام  کا کہنا ہے سردی کی شدت اور آکسیجن کی کمی کے باوجود  نامعلوم شخص کا اتنا سفرکرکے ایمسٹرڈیم پہنچنا غیر معمولی بات ہے، تاہم گرفتار شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔